میرے دل میں اس بلیک میلر خاتون کے لئے کوئی عزت نہیں ہے؛ خواہ شیخ رشید ہو یا فیاض؛ عمران خان یا نواز شریف؛ کوئی بھی بلیک میل ہونا ڈیزرو نہیں کرتا!

شیخ رشید نے اسکے سر پر گن رکھ کر اسے کچھ نہیں “دکھایا”؛ ویڈیو چیٹ ہوئی، بات اس نہج تک پہنچی کہ دیکھنے دکھانے کی نوبت آئی! اتنی “frankness” پیدا کرنے کا قصوروار کون ہے؟ یہی حال باقی ٹھرکی سیاستدانوں کا ہے! دودھ کے دھلے نہیں لیکن دونوں فریقین کی مرضی سے کچھ بھی ہو تو دونوں فریق ذمہ دار ہوتے ہیں ناں کہ ایک!

لیکن اسکے والد کا یہ بیان اس خاتون کی موت کا پروانہ ہے؛ یہ قندیل بلوچ کا ایکشن ری پلے ہے۔ مانسہرہ کے پہاڑی اور قبائلی علاقے میں اسکے خلاف غصہ پل رہا ہے؛ باپ کی بے بسی اور لعنت ملامت جلتی پر تیل کا کام کرے گی! بہتر یہی ہے کہ یہ محتاط رہے اور سیکیورٹی کا بندوبست کرے! کسی بھی انسان کو سزا صرف قانون دے سکتا ہے، دوسرا انسان نہیں !

بائی دا وے؛ جس تھالی میں کھانا اس میں چھید کرنا اور جس کے ساتھ بیڈروم شئیر کرنا، اسکی ذاتی باتوں کو بلیک میلنگ سے کتاب یا ویڈیو میں لیک کردینے سے یاد آیا ؛ حریم اور ریحام کے ناموں اور کاموں میں کوئی خاص فرق نہیں!

راؤ کامران کی ڈائری سے 😜

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *