راؤ کامران کی ڈائری سے

ایران کے امریکی اڈوں پر داغےُ راکٹ اتنی ہی توڑ پھوڑکریں گے جتنی ایرانی فولادی کمانڈوز نے آرمی ڈے پر کچی مٹی کے گلدان توڑنے کی کوشش کرتے کی ہے؛ لیکن اسکے جواب میں امریکہ ان راکٹوں کو بہانہ بنا کر ایسے ہی آگ برسائے گا جیسے حزب الّلہ کے پھسپھسے راکٹوں کے جواب میں اسرائیل برساتا ہے!

یاروں کی یادداشت کمزور ہو تو یاد کروا دیں کہ جب مشرف کے زمانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر ایکسپوز ہوئے تو ایران نے اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹا کر دکھا دیا تھا کہ ہمارے پاس ایٹم بم نہیں ہے!

ایک انسان کے قتل کا بدلہ لیتے پورا ٹبر مروا لینا؛ گوجرانوالہ، سیالکوٹ کے جاٹوں کو سُوٹ کرتا ہے، ملکوں کو نہیں!
🙏رہے نام الّلہ کا!

راؤ کامران کی ڈائری سے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *