نادان کی محبت، ایک دُشمنی

اسلام آباد کے شمال مغرب میں ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جس کا نام ترنول ہے۔ ترنول کی زیادہ تر آبادی کسمپرسی کی زندگی بسر کرتی ہے۔ مردوں کا پیشہ پتھر کُوٹنا اور عورتیں اسلام آباد کے بوتیکس کے لئے سلائی کڑھائی کرتی ہیں۔ جوان لڑکیاں سکول میں پڑھاتی ہیں تاکہ بڑھتی مہنگائی میں اپنے غریب ماں باپ… Read More »

حسد سے نا قابلیت تک

حسد اور رشک میں فرق شاید ہی کوئی انسان ہو جس کو نہ پتا ہو لیکن حسد، نفرت کے بعد دُنیا کا شدید ترین جذبہ ہے۔انسانی تاریخ کے پہلے قتل سے لیکر آج تک یہ موضوع زیرِ بحث ہے اور تشنہ ہے کیونکہ حاسد سے حاسد انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ دوسرے کو اسکے حسد کا پتا… Read More »

درندوں کا “ہیپی نیوائیر”

دس دن پہلے جب لوگ نئے سال کی آمد میں “نیو ائیر ایو” یعنی 2016 کی آخری رات کا جشن منا رہے تھے، ناچ گا رہے تھے، آنے والے سال میں نئے عہد وپیماں کر رہے تھے; کچھ خود سے، کچھ دوسروں سے, اسی رات انڈیا کے ٹیکنالوجی اور ترقی کی وجہ سے مشہور شہر بنگلور کی ایک… Read More »

دسمبری شاعر

پاکستان میں برسات کے موسم میں اتنے کیڑے مکوڑے نہیں نکلتے جتنے دسمبر میں شاعر “نکل” آتے ہیں۔ ہر کوئی اُداس، ہر کوئی غمگین۔ کوئی چار یاروں میں بیٹھ کر “آس بے وفا” کا ذکر چھیڑ رہا ہے اور کوئی “رام” کی طرح زور زور سے چلا رہا ہے “لِیلا جیسا کوئی نہیں”۔ بظاہر یہ بیماری اندر ہی… Read More »

بے مثال

مہاویر سنگھ پھوگٹ، انڈیا کی ریاست ہریانہ کا مشہور پہلوان ہے۔ قومی کھیلوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے باوجود وہ بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے دیس کے لئے سونے کا تمغہ نہ جیت سکا۔ اس نے یہ تھان لیا کہ وہ اپنے بیٹے کی بہترین تربیت کرکے اسے دنیا کا عظیم پہلوان بنائے گا۔ لیکن قدرت کو… Read More »

بیٹوں کی بیٹیوں کی طرح پرورش

گلوریا اسٹینم امریکی صحافی اور حقوقِ نسواں کی علمبردار ہیں۔ ساٹھ اور ستر کی دہائی میں جن چند گنےچُنےصحافیوں نے خواتین کے حقوق کے لئے آواز بُلند کی، گلوریا ان میں سرفہرست ہیں۔ چند ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ، گلوریا نے 2005 میں اپنے “ویمن میڈیا سنٹر” کی بنیاد رکھی جس کا مقصد خواتین کے حقوق کو نمایاں… Read More »

آہ جنید جمشید

بچپن میں جو پہلا گیت زبان پر چڑھا وہ “دل دل پاکستان” تھا۔ گیت کا مکھڑا تو سکون سے پڑھا جاتا لیکن جب انترے تک پہنچتا تو “دل دل پاکستان” اتنے جوش اور چیخ کے ساتھ نکلتا کہ اگلےدن اسکول میں “گلا بیٹھنے” کا الزام کچے بیروں کو جاتا۔ یہ جنید جمشید سے پہلا تعارف تھا، پہلا لگاؤ… Read More »

قومی اور شخصی کردار

‎مہینوں کے تجسس کے بعد پاکستان کے نئے آرمی چیف کا نام اعلان ہوا تو سوچا کہ امریکہ کا آرمی چیف کون ہے؟ اور جواب ندارد۔ تیرہ سالوں سے امریکہ رہتے ہوئے ایک بھی آرمی چیف کا نام نہیں پتا جبکہ پاکستان کی تاریخ کے ایک ایک آرمی چیف کا نام بچے بچے کو پتا ہے۔آرمی چیفس کی… Read More »

پیر ٹرمپ اور مریدین

ہوزے کا تعلق میکسیکو سےہے اور وہ رزق کی تلاش میں امریکہ آیا ہے۔ اس کا کام بہت سخت ہے۔ سردیوں میں برفباری کے دوران لوگوں کے گھروں کے آگے جمی ہوئی برف صاف کرتا ہے تاکہ ہم جیسے تن آسان لوگ اپنے کام پر وقت پر پہنچ سکیں جبکہ گرمیوں میں انھی گھروں کے لان کی گھاس… Read More »

تارکینِ وطن اور ٹرمپ

اور ٹرمپ جیت گیا!!!! ڈونلڈ ٹرمپ نے معذوروں کی نقل اُتاری، خواتین کی بےحُرمتی کی، کالوں کا تمسخر بنایا، ہسپانیوں اور میکسیکن کو “ریپسٹ” اور چور کہا اور ان کیلئے دیوار بنانے کا اعادہ کیا، مسلمانوں کو دہشتگرد اور فساد کی جڑ قرار دیا، لیکن گوروں کی تعریف کی اور انھیں سُہانے خواب دکھائے، جس کے باعث گوروں… Read More »