عمران خان، ایک لیڈر

جمہوریت کا باقاعدہ آغاز 508 قبل مسیح میں یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہوا۔ اس وقت کے دانشوروں میں قدیم یونان کی دیومالائی داستانوں کی جنگوں پر مباحثے ہوئے اور سب دانشور اس بات پر متفق تھے کہ جنگوں کی سب سے بڑی وجہ بادشاہوں کی ذاتی آنا اور رنجش تھی۔ اسکی مثال 1200 قبلِ مسیح میں لڑی… Read More »

غم و غصہ

یہ بڑی عام سی بات ہے کہ کسی بھی اندوہناک واقعہ پر اربابِ اختیار “غم و غصہ” کا اظہار کرتے ہیں۔ کل سے مجھے ان الفاظ کا “حقیقی مطلب “معلوم ہو رہا ہے۔ غم و غصہ میں سے پہلے غم کا ذکر کر لیں۔ پولیس ٹریننگ کے اس سینٹر میں عموماً سپاہی لیول کے لوگ ٹریننگ کرتے ہیں… Read More »

دوٹکے کا آدمی

ایک ڈرامہ باز، ڈرامہ نگار ایک عورت پر چیختا رہا، دھاڑتا رہا، بدتمیزی کرتا رہا، “تمھارے جسم کی اوقات ہی کیا ہے” اسے بتاتا رہا اور یہ اچنبھے کی بات نہیں کیونکہ اس نے تو اپنی اوقات دکھا دی؛ دکھ کی بات یہ ہے کہ ایک عورت یہ سب چُپ چاپ دیکھتی رہی؛ اپنی ہم ذات کی تذلیل… Read More »

کرونا، چین سے پاکستان تک

ڈین کونٹز، امریکی لکھاری ہے جو کہ سسپنس، تھرلر اور فکشن لکھنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ 1981 میں اسکی لکھی گئی کتاب The Eyes of Darkness نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی جس میں چین کے شہر ووہان سے نکلے ایک وائرس نے تباہی مچا دی تھی۔ مزے کی بات ہے کہ کرونا وائرس بھی چین کے… Read More »

کرونا ایک امتحان

جھیل بلکاش، قازقستان کے جنوب میں ایشیا کی سب سے بڑی اور دنیا کی پندرہویں بڑی جھیل ہے۔ سن 1339 میں ایک بحری جہاز سامان لوڈ کرکے کریمیا کے ساحل کی جانب روانگی کی تیاری میں تھا کہ ایک حبشی غلام نے جہاز کے مالک سے ڈرتے ڈرتے، جہاز میں موجود بیشمار چوہوں کی شکایت کی۔ مالک نے… Read More »

راؤ کامران کی ڈائری سے

نواز شریف نے جیل کاٹی، بیمار رہا، بھاگا نہیں؛ ملک واپس آیا! سارے مداری اینکر کہہ رہے تھے “لکھ کر دے رہے تھے” کہ شہباز شریف واپس نہیں آئے گا، آ گیا! مریم نواز نے مشکلات کا مقابلہ واقعی بہادری سے کیا! موجودہ حکومت میں بڑھتی مہنگائی اور (کرپشن کے باوجود)نواز حکومت کی لوڈ شیڈنگ میں بہتری اور… Read More »

راؤ کامران کی ڈائری سے

ایران کے امریکی اڈوں پر داغےُ راکٹ اتنی ہی توڑ پھوڑکریں گے جتنی ایرانی فولادی کمانڈوز نے آرمی ڈے پر کچی مٹی کے گلدان توڑنے کی کوشش کرتے کی ہے؛ لیکن اسکے جواب میں امریکہ ان راکٹوں کو بہانہ بنا کر ایسے ہی آگ برسائے گا جیسے حزب الّلہ کے پھسپھسے راکٹوں کے جواب میں اسرائیل برساتا ہے!… Read More »

یہودی لابی

فکشن پڑھنے کا شوق پانچویں جماعت سے ہی ہوگیا تھا۔ ان دنوں ابن صفی کے بعد مظہر کلیم ابھر رہے تھے اور انکا سلور جوبلی عمران سیریز، “ناقابل تسخیر مجرم” اور “موت کا رقص” پڑھا جس میں اسرائیل کے صابرہ اور شتیلہ کے کیمپوں پر کئے گئے حملوں کے جواب میں عمران اور پاکیشیا سیکرٹ سروس نے اسرائیل… Read More »