Category Archives: 2017

وائے ڈی اے! ڈاکٹروں کی انقلابی تنظیم

لوگوں سے سُنا تھا کہ ایف ایس سی مُشکل ہے، ایک بار میڈیکل کالج میں داخلہ مل جائے تو ایم بی بی ایس تو “شُغل مُغل” ہے۔ میڈیکل کالج میں پہنچے تو “سب اسٹیج” (پہلا کلاس ٹیسٹ) میں ہی پتا چل گیا کہ ٹینش کی وجہ سے لوگ خودکشی کیوں کرتے ہیں۔ خُدا خُدا کرکے ایم بی بی… Read More »

!ٹیکس چوری سے کرپشن تک

یہ کہانی بھٹو دور سے شروع ہوتی ہے۔ وزیراعظم بننے سے پہلے بطور صدر، بھٹو نے جنوری 1972 میں صنعتی اثاثے قومیانے کا عمل شروع کیا اور اتفاق فونڈری جو کہ اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تھی اس کا شکار ہوگئ۔ کاروبار کے قومیانے کے بعد ہر کاروباری کی طرح میاں شریف بھی ڈر کر… Read More »

ایک جوان کی ہمت کی داستان

اگر آپ لاہور کی اکبری منڈی کے سامنے سے گُزریں اور بغل میں پندرہ بیس لاکھ روپے سے بھرا تھیلا دبائے، پان کی پیک تھوُکتے کسی آڑھتی سے یا بیڑا دبائے کسی تاجر سے “شریفوں” کی “بدمعاشی” یا کرپشن کے بارے میں پُوچھیں گے تو وہ بے پروائی سے مندرجہ ذیل میں سے ایک جواب دیں گے، “سانوں… Read More »

عمران یا پاکستان

سپریم کورٹ کے حُکمِ پر بنائی گئ جے آئی ٹی کا سیاسی نتیجہ خواہ کچھ بھی نکلے لیکن اس سے بہت سے لوگوں کی اوقات سامنے آگئ ہے۔ “حاجی”” نمازی” اسحاق ڈار کی بدزبانی اس بات کا ثبوت ہے کہ غصہ آتا اکیلا ہے لیکن جاتے وقت آپکی شخصیت، آپکا وقار اور مصنوعی تہذیب کے کپڑے اُتار کر… Read More »

تیل کے ٹرک کا حادثہ

‎مُفت بری کی عادت اس خون پسینہ بہا کر کھانے والی قوم کو کسے پڑی؟ پنجاب کے جاٹ، گنے کو کس کر ٹرالی پر باندھتے اور چیلنج دیتے کہ کوئی “پنڈ” میں سے گنا کھینچ کر دکھائے اور بڑے بڑے گبھرو اس میں ناکام رہتے۔ لالچ کی حد بڑھی تو پانچ سو من گنا لادنے کی گُنجائش رکھنے… Read More »

امریکہ میں پاکستانیوں کی سیاست

ٹرمپ کے امریکہ میں تمام مُسلمان عتاب میں ہیں۔ حالیہ دنوں میں مسلمانوں بالخصوص پاکستانیوں کو ان دیکھے پھندوں میں پھنسیایا جا رہا ہے۔ ہیٹ کرائمز (نسلی تعصب پر مبنی جرائم) میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے، امریکہ کے ویزے یا تو دئے نہیں جا رہے یا پھر دئے جانے کے عمل کو غیر ضروری طوالت دی… Read More »

بائیکاٹ

“لارڈ ارنی”، آئرلینڈ کی “میو کاؤنٹی” کا بہت بڑا جاگیردار تھا اور “کیپٹن چارلس بائیکاٹ” اُسکا خاص آدمی تھا جو کہ ساری جاگیر کا انتظام سنبھالتا تھا۔ سن 1880 میں کسانوں کی فصلوں کی پیداوار بہت کم ہوئی تو کسانوں نے لارڈ سے درخواست کی کہ زمینوں کے اس سال کے ٹھیکے میں پچیس فیصد رعایت کر دی… Read More »

“واشنگٹن کا سب سے دلکش آدمی”

امریکہ کے دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک آدمی کے اثرورسوخ نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کی خارجہ پالیسی کو اُلٹ پُلٹ کرکے رکھ دیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے قطر سے مُکمل سفارتی اور معاشی قطع تعلق میں اس شخص کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ اس آدمی کا نام ہے “یوسف آل اوطیبہ”،… Read More »

روزہ اور “ٹالرنس “

“ٹالرنس” (Tolerance) کے لفظی معنی “برداشت” یا “رواداری” کے ہیں۔ میڈیکل سائنس میں “ٹالرنس” کا مطلب ہے جسم کا کسی دوا یا محلول کا عادی ہو جانا ہے، مثلاً درد کی دو گولیاں کھانے سے جو آرام پہلے دن ملا تھا، چھ مہینے تک کھاتے رہنے کے بعد اُسکا آدھا آرام ملے اور اگر درد کی گولیاں دو… Read More »

امریکہ میں موثر پاکستانی لابنگ کی ضرورت

امریکن عرب اسلامی سربراہی کانفرنس سعودی عرب کے میں بڑے زوروشور سے مُنعقد ہوئی۔ سعودی عرب نے دیگر عرب ممالک کو ساتھ ملا کر امریکہ کے سہارے ایران کو تنہا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے لیکن یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ یہ “کمبل” سعودی عرب کو کب اور کیسے چھوڑے گا یا “ڈبو کر رہے گا”۔… Read More »