Category Archives: 2017

اپنا حق اپنے ہاتھ میں رکھ

ریاض احمد ایک ایماندار ریٹائرڈ سرکاری افسر ہے۔ غیاث احمد اسکی واحد اولاد ہے۔ ریاض احمد نے بیٹے کو پڑھا لکھا کر ڈاکٹر بنایا اور بیٹا امریکہ میں ایک بڑا ڈاکٹر ہے۔ ریاض احمد کی ساری جمع پونجی یا تو بیٹے پر خرچ ہوئی یا اسکی بیوی نے بھلے وقتوں میں زیور بیچ کر اور کمیٹیاں ڈال کر… Read More »

بوؤ تُم کاٹیں ہم

ایک اور دھماکہ ہوا لاہور کے دل میں، کتنی قیمتی جانیں رزقِ خاک ہوئیں۔ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی اپنا فرض نبھاتے شہید ہوئے اور غریب لوگ بے موت مارے گئے۔کوئی میڈیکل اسٹور کا مالک ہوگا تو کوئی وہاں جھاڑو دینے والا۔ یہ لوگ رزق کو بچانے کے لئے حکومتی پالیسیوں کے خلاف اکھٹے ہوئے اور… Read More »

آنکھوں والا قانون

امریکہ کے صدر ٹرمپ کے سات اسلامی ملکوں پر بین کو وفاقی عدالت کے ایک عام سے جج “جیمز رابرٹ” نے معطل کر دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اسکے خلاف اپیل کی اور وہ اپیل بھی انکے منہ پر واپس دے ماری گئ۔ یہ ہوتا ہے قانون اور ایسی ہوتی ہے قانون کی طاقت!!! ٹرمپ نے جج اور وفاقی… Read More »

ٹرمپ اور مسلمان

جنابِ صدرِ امریکہ، ڈونلڈ ٹرمپ کی شان میں کچھ کہنا، “ہٹلر کو ظلم دکھلانے” کے مترادف ہے۔ موصوف کے وحشیانہ خیالات کا اندازہ “ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات” کے مصداق، الیکشن سے پہلے ہی ہو چُکا تھا اور” وحشیوں” نے ہی اسے چُنا۔ انڈیا میں ہزاروں لوگوں کو درندگی سے موت کی گھاٹ اُتروانے والے مودی کی… Read More »

نادان کی محبت، ایک دُشمنی

اسلام آباد کے شمال مغرب میں ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جس کا نام ترنول ہے۔ ترنول کی زیادہ تر آبادی کسمپرسی کی زندگی بسر کرتی ہے۔ مردوں کا پیشہ پتھر کُوٹنا اور عورتیں اسلام آباد کے بوتیکس کے لئے سلائی کڑھائی کرتی ہیں۔ جوان لڑکیاں سکول میں پڑھاتی ہیں تاکہ بڑھتی مہنگائی میں اپنے غریب ماں باپ… Read More »

حسد سے نا قابلیت تک

حسد اور رشک میں فرق شاید ہی کوئی انسان ہو جس کو نہ پتا ہو لیکن حسد، نفرت کے بعد دُنیا کا شدید ترین جذبہ ہے۔انسانی تاریخ کے پہلے قتل سے لیکر آج تک یہ موضوع زیرِ بحث ہے اور تشنہ ہے کیونکہ حاسد سے حاسد انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ دوسرے کو اسکے حسد کا پتا… Read More »

درندوں کا “ہیپی نیوائیر”

دس دن پہلے جب لوگ نئے سال کی آمد میں “نیو ائیر ایو” یعنی 2016 کی آخری رات کا جشن منا رہے تھے، ناچ گا رہے تھے، آنے والے سال میں نئے عہد وپیماں کر رہے تھے; کچھ خود سے، کچھ دوسروں سے, اسی رات انڈیا کے ٹیکنالوجی اور ترقی کی وجہ سے مشہور شہر بنگلور کی ایک… Read More »