Category Archives: 2018

کرپشن کی پونزی اسکیم

اسیّ کی دہائی میں پاکستان کے چھوٹے شہروں اور قصبوں میں ایک سلسلہ شروع ہوا تھا جس میں ایک چھوٹا سا خوبصورت کنبہ کسی محلے میں شفٹ ہوتا، اپنے رکھ رکھاؤ، اخلاق اور مزے دار کھانوں سے مزین دعوتوں سے اہلِ محلہ کے دل موہ لیتا۔ شوخ سی خاتونِ خانہ روز کسی نئے سونے کے سیٹ سے لدی… Read More »

بیوروکریسی اور “ٹیکنیکل کرپشن”

انسانی تاریخ میں جب حملہ آور کسی بھی علاقے پر حملہ کرتے تھے تو لوٹ مار کرکے چلے جاتے تھے۔ سکندر اعظم اور اسکے بعد حضرت عمر رضی الّلہ تعالیٰ عنہ نے آدھی دنیا فتح کرنے کے بعد وہاں نظم و نسق قائم کیا تو ایسے لوگوں کی ضرورت محسوس ہوئی جو ان علاقوں کا سسٹم سمجھتے ہوں… Read More »

نفرت کا کینسر

کینسر دورِ حاضر کی سب سے خوفناک بیماری ہے۔ گو کہ کئی کینسر جان لیوا نہیں ہوتے لیکن کینسر نام ہی خون خشک کرنے کے لیے کافی ہے۔کینسر جان لیوا ہونے کی وجہ سے بدنام نہیں کیونکہ ایکسیڈنٹ یا ہارٹ اٹیک سے زیادہ لوگ مرتے ہیں۔ اسکی دہشت، اسکا چُپکے سے خاموشی سے پھیلنا ہے؛ آس پاس کے… Read More »

ویلنٹائن ڈے

تیسری صدی عیسوی میں روم کے بادشاہ کلاڈئیس دوئم کا ماننا تھا کہ کنوارے فوجی، شادی شدہ لوگوں کی نسبت بہترین لڑاکا ہوتے ہیں (کچھ ایسا ہی ماننا اپنے دیسی پہلوانوں کے مہا گرووں کا بھی ہے جسے عرفِ عام میں “لنگوٹ کا صاف” ہونا کہتے ہیں)، اس لیے کلاڈئیس دوئم نے نوجوانوں کی شادی پر پابندی لگا… Read More »

مستقبل کا قاتل

اگر میں آپ سے سوال کروں کہ آپ کے خیال میں عمران علی، ڈبل شاہ اور ڈاکٹر عاصم میں سے سب سے بڑا مجرم کون میں تو آپ سوچیں گے کہ یہ رائٹر پاگل ہوگیا ہے۔ ظاہری بات ہے کہ عمران علی!!! لیکن میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ کوئی شک نہیں کہ عمران نے بچیوں پر ظلم… Read More »

پاکستانی قوم کا دماغی توازن

ذہنی یا دماغی توازن سے مُراد کسی بھی انسان کی روزمرہ کی زندگی کے معمولات اور طور طریقوں کا تہذیب اور معاشرے کے لیے قابلِ قبول پیمانوں پر پورا اترنا ہے؛ مثلاً ایک عام انسان کسی برتن میں کھانا کھاتا ہے گوکہ وہ زمین پر گرا کر بھی کھا سکتا ہے لیکن عموماً یہ طرزِ عمل جانوروں کے… Read More »

سوشل میڈیا کی طاقت

“میں کیا تمھارے مانگنے پراستعفیٰ دے دوں گا؟یہ مُنہ اور مسور کی دال” سے لیکر “مجھے کیوں نکالا۔۔۔۔ بیک گراؤنڈ میوزک میں سسکیاں” ماڈل ٹاؤن کیس میں آرمی چیف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی استعفے کی یقین دہانی کروا دی اگر دھرنا ختم کر دیا جائے۔ گیارہ بچیوں کے ریپ اور قتل کی پرواہ نہ کرنے والے پولیس افسران… Read More »

پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی

فرشتوں جیسی زینب کے ساتھ درندگی کے بعد پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا گلاس بھر کر چھلک گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ درندہ تو انشاالّلہ کیفر کردار کو پہنچے گا ہی لیکن اس سے آگاہی کا ایک نیا باب کھلے کا اور معاشرے کے نام نہاد نیک نامی کے پیمانے پر پورا اترنے… Read More »

ہمارے بچوں کی حفاظت

زندگی اور موت الّلہ کے ہاتھ میں ہے۔ الّلہ سب کے بچوں کی زندگی رکھے اور انھیں محفوظ رکھے تاہم ہم ایسے لوگوں کو جانتے ہوں گے جن کے چھوٹے بچے کسی حادثے یا بیماری کی وجہ سے وفات پا جاتے ہیں؛ یہ دُکھ، دل تو چیر جاتا ہے لیکن وقت کے ساتھ صبر آجاتا ہے۔ لیکن جب… Read More »

چھیاسٹھ سالہ لڑکا

ڈاکٹر بننا ایک انتہائی “نان رومینٹک” عمل ہے۔ میڈیکل کالج میں اگر کچھ جوڑے بن بھی جائیں اور بظاہر کینٹین پر گپ شپ کرتے نظر آئیں اور ڈیڑھ دو ہزار لڑکے ان سے سڑتے نظر آئیں تو آپ اس جوڑے کی قریب سے “رومینٹک گفتگو” سنیں اور وہ کچھ ایسی ہوگی؛ “شبنم! اگر میں ڈیٹین ہوکر پچھلی کلاس… Read More »