Category Archives: 2019

وٹس ایپ کے جنگجو

برکت بابا، ریٹائرڈ مالی تھا؛ فارغ وقت گزارنے کے لئے گاؤں کے چوہدری کے باغیچے کے پودوں کی تراش خراش کرتا تھا۔ گزشتہ مہینے باغبانی کرتے ہوئے اسکے کان میں ٹی وی کی خبر پہنچی کہ انڈیا نے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے اور کشمیری اب پاکستانیوں کی جانب تک رہے… Read More »

سیاسی جدوجہد میں استقامت

مادھو سداشیو گولوالکر، انڈیا کے شہر رامتک میں 1906 میں پیدا ہوا، کٹر ہندو گھرانے میں پیدا ہوا اور مشنری کالج میں تعلیم حاصل کی؛ جس تھالی میں کھایا اسی میں چھید کیا کے مصداق، عیسائیوں کے خلاف ہی نفرت انگیز تحریک شروع کردی اور سب کی ناک میں دم کردیا۔ان دنوں راشتریہ سوایم سیوک سانگھ (آر ایس… Read More »

کشمیر کی آزادی تک

محبوبہ مفتی کا بیان، “کشمیر کو انڈیا کی بجائے پاکستان کے ساتھ الحاق کرنا چاہئیے تھا” قائداعظم کی دور اندیشی اور دانش کی یاد تازہ کروا گیا! بعض اوقات ایک فیصلے کا نتیجہ آتے آتے صدی گزر جاتی ہے اور مورخ کو پچھلی تاریخوں میں جاکر درستگی کرنی پڑتی ہے۔ بائیس کروڑ پاکستانی مسلمان، بیس کروڑ انڈین مسلمان… Read More »

بڑھی ہے اس ملک کی شان

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کی پر شکوہ عمارت میں داخل ہوتے وقت دل خوشی سے جھوم رہا تھا۔ ایک سیاسی کارکن ہونے کی حیثیت سے اس طاقت کی ان غلام گردشوں میں سال میں متعدد بار آنا جانا ہوتا ہے لیکن اس بار سماں ہی کچھ اور تھا، یہ ۲۴ جولائی کی شام تھی اور… Read More »

اگر میں وزیراعظم ہوتا

دنیا میں ہر انسان زندگی میں ایک بات تو بادشاہ یا صدر یا وزیراعظم بننے کا سوچتا ہے اور عموماً اسکی وجہ طاقت اور لامحدود اختیارات کا مالک بن کر کچھ تبدیلیاں لانا ہوتا ہے۔ کچھ کے نزدیک یہ تبدیلیاں ذاتی آسائش، عیش و عشرت اور طاؤس و رباب کے لئے ہوتی ہیں اور کچھ ملک یا عوام… Read More »

حدود سے تجاوز

یہ انگلینڈ کا ایک خوبصورت شاپنگ سنٹر ہے؛ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کپتان اپنے چند سالہ بچے کو گود میں لیکر جارہا ہے؛ ظاہر سی بات ہے کہ بیوی بھی آس پاس ہوگی۔ ایک پاکستانی لڑکا جو کہ لہجے سے برطانیہ کی “جم پل” لگ رہا تھا، سرفراز کے پاس آیا۔ سرفراز نے بڑی تمیز سے اسکی بات… Read More »

قوم کے مجرم

یہ گزشتہ سال رمضان المبارک کی بات ہے؛ روزہ کھول کر مسجد میں دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھا کہ سیل فون پر دھیان ہی نہیں گیا اور کچھ دیر بعد چیک کیا تو ابوظہبی سے پندرہ بیس مس کالز تھیں۔ سوچا الّلہ خیر کرے، پتا نہیں کس کی اتنی زیادہ کالز ہیں اس لئے کال… Read More »

یوم نجات

گیارہ جون پاکستان کی تاریخ میں یوم نجات کے طور پر جانا جائے گا۔ نواز شریف کے بعد، زرداری، الطاف حسین اور شریف فیملی کا ایک اور کرپٹ پکڑا گیا۔ گویا سب کے ساتھ “یکساں سلوک” کیا گیا۔تحریک انصاف کے ممبران کی باری آج یا کل میں آنے والی ہے۔ چئیرمین نیب کو تو ان پر سب سے… Read More »

ہراسیت اور بلیک میلنگ؛ ایک پھیلتا ناسور

مارچ 2016 میں حسین نواز نے جاوید چودھری صاحب کو ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے اپنے سارے اثاثے، محنت اور حلال کی کمائی بتاتے ہوئے، “باوضو” ہوکر ظاہر کردئیے۔ سب حیران تھے کہ “بھولے میاں” کو ایک دم کیا سمائی کہ بغیر کسی وجہ کے ایک غیر سیاسی کاروباری بچہ ٹی وی پر وضاحتیں دینے آگیا۔ اسکے… Read More »

پاکستانی لڑکیوں کی شادیاں اور اسمگلنگ

بیرون ملک موجود دوستوں اور رشتہ داروں سے رشتے کی بات تقریباً ہر خاندان میں ہوتی ہے اور “ضرورت رشتہ” کا ہر اشتہار “لڑکا بیرون ملک سیٹ ہے” کی کششش سے لبریز ہوتا ہے اور بیرون ملک جانے کے بعد پتا چلتا ہے کہ “سیٹ” کا کیا مطلب تھا۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں راقم کی آمد کے… Read More »