Category Archives: کالم

لالچی کون

اسلم اور شیراز میڈیکل کالج میں آخری سال کے اسٹوڈنٹ ہیں۔ اسلم کی منگنی جس لڑکی سے ہوئی ہے وہ ایک مُربع زمین کی اکلوتی وارث ہے اور سب اسلم کو لالچی کہتے ہیں کیونکہ اُس نے زمین دیکھ کر شادی کی ہے۔ شیراز کی منگنی میڈیکل اسٹوڈنٹ سے ہوئی ہے۔شیراز سرجری میں اسپیشلائزیشن کرنا چاہتا ہے جبکہ… Read More »

“پتا نہیں انھیں نیند کیسے آجاتی ہے”

حاجی رحمت علی کی آنکھ سالوں کے معمول کی طرح فجر کی اذان کے ساتھ ہی کُھلی اور وہ مسجد کی جانب روانہ ہوگئے۔ سالہا سال سے حاجی صاحب کی تکبیرِاولیٰ نہیں چھُوٹی تھی۔ نماز کی نیت باندھنے سے پہلے حاجی صاحب نے گردن گھُما کر دیکھا تو دین محمد مسجد کے ٹوائلٹ میں داخل ہو رہا تھا،… Read More »

سیاستدانوں کا “کردار”

میرا دوست “مُراد نامُراد” سب سے باکردار انسان ہے۔ اس نے کبھی کسی عورت کو ہاتھ تک نہیں لگایا یہ اور بات ہے کوشش بہت کی مگر ناکامی ہوئی۔ چند ایک بار خواتین نے اسے “ٹچ” کیا جس میں مُراد کی رضامندی شامل نہیں تھی کیونکہ وہ “ٹچ” اُسے “چپیڑیں مارتے” وقت کیا گیا تھا۔ “پی کے” فلم… Read More »

عورت سے عورت کو بچائیں

ماں اس دُنیا کا سب سے خوبصورت رشتہ ہے۔ مشرق سے مغرب تک اور گورے سے کالے تک، ہر رنگ ونسل کے انسان اس رشتے کی قدر کرتے ہیں؛ کچھ مرتے دم تک اور کچھ بلوغت تک۔ تاریخ کی لکھی کتابوں میں درد کی انتہا کی مثال دردِ زہ سے دی جاتی ہے کہ فلاں کو اتنی تکلیف… Read More »

اپنا حق اپنے ہاتھ میں رکھ

ریاض احمد ایک ایماندار ریٹائرڈ سرکاری افسر ہے۔ غیاث احمد اسکی واحد اولاد ہے۔ ریاض احمد نے بیٹے کو پڑھا لکھا کر ڈاکٹر بنایا اور بیٹا امریکہ میں ایک بڑا ڈاکٹر ہے۔ ریاض احمد کی ساری جمع پونجی یا تو بیٹے پر خرچ ہوئی یا اسکی بیوی نے بھلے وقتوں میں زیور بیچ کر اور کمیٹیاں ڈال کر… Read More »

بوؤ تُم کاٹیں ہم

ایک اور دھماکہ ہوا لاہور کے دل میں، کتنی قیمتی جانیں رزقِ خاک ہوئیں۔ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی اپنا فرض نبھاتے شہید ہوئے اور غریب لوگ بے موت مارے گئے۔کوئی میڈیکل اسٹور کا مالک ہوگا تو کوئی وہاں جھاڑو دینے والا۔ یہ لوگ رزق کو بچانے کے لئے حکومتی پالیسیوں کے خلاف اکھٹے ہوئے اور… Read More »

آنکھوں والا قانون

امریکہ کے صدر ٹرمپ کے سات اسلامی ملکوں پر بین کو وفاقی عدالت کے ایک عام سے جج “جیمز رابرٹ” نے معطل کر دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اسکے خلاف اپیل کی اور وہ اپیل بھی انکے منہ پر واپس دے ماری گئ۔ یہ ہوتا ہے قانون اور ایسی ہوتی ہے قانون کی طاقت!!! ٹرمپ نے جج اور وفاقی… Read More »

ٹرمپ اور مسلمان

جنابِ صدرِ امریکہ، ڈونلڈ ٹرمپ کی شان میں کچھ کہنا، “ہٹلر کو ظلم دکھلانے” کے مترادف ہے۔ موصوف کے وحشیانہ خیالات کا اندازہ “ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات” کے مصداق، الیکشن سے پہلے ہی ہو چُکا تھا اور” وحشیوں” نے ہی اسے چُنا۔ انڈیا میں ہزاروں لوگوں کو درندگی سے موت کی گھاٹ اُتروانے والے مودی کی… Read More »

نادان کی محبت، ایک دُشمنی

اسلام آباد کے شمال مغرب میں ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جس کا نام ترنول ہے۔ ترنول کی زیادہ تر آبادی کسمپرسی کی زندگی بسر کرتی ہے۔ مردوں کا پیشہ پتھر کُوٹنا اور عورتیں اسلام آباد کے بوتیکس کے لئے سلائی کڑھائی کرتی ہیں۔ جوان لڑکیاں سکول میں پڑھاتی ہیں تاکہ بڑھتی مہنگائی میں اپنے غریب ماں باپ… Read More »

حسد سے نا قابلیت تک

حسد اور رشک میں فرق شاید ہی کوئی انسان ہو جس کو نہ پتا ہو لیکن حسد، نفرت کے بعد دُنیا کا شدید ترین جذبہ ہے۔انسانی تاریخ کے پہلے قتل سے لیکر آج تک یہ موضوع زیرِ بحث ہے اور تشنہ ہے کیونکہ حاسد سے حاسد انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ دوسرے کو اسکے حسد کا پتا… Read More »